بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ ماڈل نگر لاہور
درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل مکان نمبر345گلی نمبر53واپڈا کالونی کا رہائشی ہے۔
۲۔ یہ کہ مورخہ1-03-2023کو رات9:00بجے سائل ہمراہ اپنی فیملی اپنے عزیز کی شادی کیلئےلاہور روانہ ہوا اور گھر کا تالا لگا دیا۔
۳۔ یہ کہ شادی کی تقریب کے اختتام پر جب رات11:45بجے سائل ہمراہ اپنی فیملی اپنے گھر مذکورہ واپس پہنچا تو دیکھا کہ سائل کے گھر کے گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ گھر کے اندر داخل ہو کر دیکھا تو مشرقی طرف واقع کمرے کا بھی ایک تالا ٹوٹا ہوا تھا۔کمرے کے اندرساراسامان بکھرا ہوا تھا۔ اس کمرے میں پڑی لکڑی کی الماری کو چیک کیا جس میں سے سائل کے9,54,000/-(نقد) اور 7,50,000/-روپے مالیت کے پرائزد بانڈ موجود تھے غائب تھے۔ اس کے علاوہ (1) Led TV (55انچ) Sony (برنگ لال) مالیتی135,000/-روپے (2) ایک لیپ ٹاپDell ماڈلE-6444 مالیتی100,000/-روپے بھی غائب تھے۔
۴۔ یہ کہ اہل محلہ سے پتہ جوئی کی تو زبیر رانا ولد بشیررانا، نعیم احمد ولد سجاد شاہ (اہل محلہ) نے سائل کو بتایا کہ انہوں نے مورخہ01-03-2023کی رات 10:40بجے کے قریب 5نامعلوم افراد کو سائل کے گھر سے نکلتے دیکھا جن کے حلیے کچھ یوں بیان کیے گئے (1) قدساڑھے پانچ فٹ،، رنگ، گندمی، جسامت بھاری، ہلکی موچھیں، بغیر داڑھی (2) قد اونچا تقریبا5فٹ، رنگ گورا، جسامت درمیانہ،، ہلکی موچھیں، ہلکی داڑھی (3) قد تقریباً ساڑھے چار فٹ، رنگ گندمی، جسامت کمزور
۵۔ یہ کہ ہماری غیر موجودگی کا ناجائز فائدہ اُ ٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ہمارے گھر کے تالے توڑ کر، مذکورہ بالا اشیاء کو چوری کی ہے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ نامعلوم ملزمان مذکوران کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا کر سائل کی گمشدہ اشیاء /رقم برآمد کروائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
عرضے
فرحان خان ولد محمد زمان
مکان نمبر345گلی نمبر53واپڈا کالونی
شناختی کارڈ نمبر33333-33333333-3
موبائل نمبر0300-3333333